3 ہفتے تک زہر کا واویلا مچایا گیا، بعد میں بشریٰ بی بی کی رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئیں، عظمیٰ بخاری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تین ہفتے تک زہر کا واویلا مچانے کے بعد بشریٰ بی بی کی تمام طبی رپورٹس کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لیے خون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھتے، تحریک انصاف کا ہر پروپگنڈا خود ہی ایکسپوز ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے مظلومیت کارڈ زیادہ دیر کارآمد ثابت نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم پر آج وفاقی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل سے الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی ای سی جی، ایکو، اینڈو اسکوپی اور الٹراساؤنڈ کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول کو معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص ہوئی جب کہ دیگر تمام رپورٹس کلیئر قرار دی گئی ہیں، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کے لیے خون دینے سے انکار کیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتا نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے معدے میں زخم پائے گئے۔

Share.

Leave A Reply