کراچی: شادی ہال کے باہر گیس لائن پھٹنے سے 5 افراد زخمی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شادی ہال کے قریب گیس لائن پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار حسن خان نے بتایا کہ دھماکا گلشن اقبال کے بلاک 13 ڈی میں شادی ہال کے قریب ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار ایمبولینسوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جائے۔

اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے باعث 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں ریسکیو اہلکار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ دھماکا نالے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے ہوا۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ نالے پر تجاوزات تھی جہاں شادی ہال آنے والے شہریوں کی گاڑی کھڑی تھیں۔

اہلکار نے بتایا کہ شادی ہال کے مالک کے بیان کے مطابق ڈھول بجانے والے دو افراد زخمی ہوئے جب کہ دو زخمی شہری کیٹرنگ والے تھے۔

ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ پانچواں زخمی راہگیر تھا جس کے ہاتھ پر چوٹیں آئیں اور ریسکیو وررکز نے موقع پر ہی اپنی ایمبولینس میں اسے طبی امداد فراہم کردی۔

ابتدائی طور پر 4 افراد کو گلشن اقبال میں موجود نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں سول ہسپتال کراچی ریفر کر دیا گیا۔

Share.

Leave A Reply