رضا علی عابدی قتل کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

صوبہ سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رضا علی عابدی کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

عبدالحسیب، غزالی، محمد فاروق اور ابو بکر نامی ملزمان کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان محمد فاروق، حسنین اور غلام مرتضی عرف کالی چرن کے خلاف کیس داخل دفتر کر دیا ہے۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ ملزمان جب بھی گرفتا ہوں تو انھیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

ملزمان کے خلاف گذری تھانے میں دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share.

Leave A Reply