ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان، برآمد کنندگان کو بلو پاسپورٹ کے اجرا کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترامیم منظور

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو بلو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے پاسپورٹ رولز 2021 میں ترامیم کی منظوری دے دی، جو ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ کا اجرا میں اہم پیش رفت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ملک کے ٹاپ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کو آفیشل پاسپورٹ جاری ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے 26 مارچ کو ایوارڈ کی تقریب میں آفیشل پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور وزارت داخلہ کی تجویز پر کابینہ کمیٹی نے پاسپورٹ رولز میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

Share.

Leave A Reply