رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن اضافے کی منظوری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سندھ کابینہ نے رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں 180 دن کے اضافے کی منظوری دے دی۔

ترجمان حکومت سندھ نے بتایا کہ رینجرز کی کراچی میں تعیناتی 13 جون 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک ہے، جس دوران رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت اختیارات حاصل رہیں گے۔

کابینہ نے گزشتہ کابینہ اجلاس کے منٹس منظور کر لیے اور سپریو بند، خدا بخش واہ، خیرپور ناتھن شاہ، رائس کینال ڈویژن میں مرمتی کام کی منظوری دے دی۔

سندھ کابینہ نے کراچی، حیدر آباد اور جامشورو ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کو گرانٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں اوورسیز کمیٹی کی جگہ گورننگ باڈی بنانے کی منظوری دے دی۔

Share.

Leave A Reply