سعودی کاروباری وفد کا متوقع دورہ پاکستان، خصوصی کمیٹی تشکیل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی کاروباری وفد کے متوقع دورہ پاکستان پر 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر پیٹرولیم کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ان کے علاوہ وفاقی وزیر برائے تجارت، نجکار ی اور صنعت و پیداوار کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر، سیکریٹری خصوصی سرمایہ کاری کونسل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف پروٹوکول وزارت خارجہ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکانالوجی، سیکریٹریز پاور، پیٹرولیم، داخلہ، آئی ٹی، تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی سعودی وفد کے لیے بزنس میٹنگز کے انتظامات کرے گی، کمیٹی کو وفد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، وزارت تجارت کمیٹی کے لیے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

Share.

Leave A Reply