مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی قابل ستائش ہے، امریکا غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ہم پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔

Share.

Leave A Reply