خضدار میں دھماکا، پریس کلب کے صدر جاں بحق، 9 افراد زخمی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں چمروک چوک پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے خضدار پریس کلب کے صدر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

صدر پریس کلب محمد صدیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے راہگیروں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع سے شواہد اکھٹے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خضدار پریس کلب کے صدر کو گزشتہ ماہ مراسلہ موصول ہوا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 7 اپریل کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں عمرفاروق چوک قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی مذمت
وفاقی وزیرداخلہ نے پریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے واقع میں زخمی ہوانے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ان کا کہنا تھا کہ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔

Share.

Leave A Reply