وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ 9مئی کوایک سال ہونےوالاہے،ریڈلائن کراس کی گئی۔
سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، سانحہ 9مئی کوایک سال ہونےوالاہے،ریڈلائن کراس کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کل انہوں نےکہا سیاست میں بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، 18 ماہ میں ہمارے دروازے کھلے ہیں، اپنے دور اقتدار میں انہوں نے ملکی مسائل کے حوالے سے ہماری مذاکرات کی دعوت قبول نہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تنصیبات پرحملہ کیا، 9 مئی کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی بلایا جائےگا، 9 مئی کے حملوں میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ بھی ملوث تھی۔