وزیراعلیٰ پنجاب کی مری میں نئے اسپتال کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دورحکومت میں ہیلتھ پرتوجہ نہ دینے پرافسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ہیلتھ ریفارمزسے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے مری اسپتال پراجیکٹ میں سرکاری خزانے کو4ارب کانقصان پہنچانے پراظہاربرہمی کیا۔

سابق دورمیں خزانے کو4 ارب کا نقصان پہنچانے پرقانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام کوصحت کی سہولیات پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنا افسوسناک ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کے روپے پیسے کی حفاظت ہمارا فرض ہے، ہرضلع میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ فیسلیٹی بنانا چاہتے ہیں، عام آدمی کوعلاج کی اعلیٰ ترین سہولتیں دیں گے۔

اجلاس میں اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے میڈیکل کالج کےقیام کی تجویزکاجائزہ لیا گیا۔ اسپتالوں کی تعمیروبحالی، کلینک آن وہیل، فری میڈیسن پرتفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ہیلتھ ریفارمزاوردیگر اقدامات کابھی جائزہ لیاگیا۔

مریم نواز نے 2500 بی ایچ یو اور300 آرایچ سی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کاحکم دیا اورمری میں نئےاسپتال کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلٰی پنجاب نے ہدایت کی کہ جہلم، اٹک، میانوالی، ساہیوال، سیالکوٹ میں انجیوگرافی مشین مہیا کی جائیں۔

Share.

Leave A Reply