آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سیریز کا پہلا میچ آرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلا جا رہا ہے۔
کپتان بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم شامل ہیں۔
تاخیر سے ویزہ ملنے کے باعث فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم کے بعد آرلینڈ رروانہ ہوئے تھے، اس لیے وہ آج کےمیچ میں شرکت نہیں کر رہے۔
آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 12 اور تیسرا 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنا ہے یہ میچز 22 سے30 مئی تک ہوں گے۔