متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیو ایم) نے مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر خالد مقبول صدیقی کو چیئرمین منتخب کر لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ سطح کی مرکزی کونسل کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر صداقت حسین کی رکنیت بحالی کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ صداقت حُسین تحقیقات میں بے گناہ قرار پائے اور ان کی بنیادی رکنیت بحال کردی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خالد مقبول صدیقی کو متفقہ طور پر چیئرمین منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔