زندمان ویلفیئر آرگنائزیشن کی ورکشاپ اور سیمینار کے حوالے سے میٹنگ۔

Pinterest LinkedIn Tumblr +

زندمان ویلفئیر آرگنائزیشن کی ماہ وار میٹنگ چئیر پرسن حانی بلوچ کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں زندمان کے کراچی چیپٹر کے میمبران اور وولنٹرز نے شرکت کی۔رمضان کے مقدس ماہ کے آخر میں زندمان کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے گئے تھے اس پر بات ہوئی۔اس ایونٹ کی اچھائیوں اور خامیوں پر بات ہوئی۔ ہر ایک میمبر اور وولنٹرز کو دیے گئے فرض پر بات ہوئی جس میں وائس چئیر پرسن نورین کا یہ کہنا تھا کہ جس میمبر اور وولنٹرز پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے اسے چاہیے کہ وہ اس ذمہ داری کو اپنی پوری نیت اور سچائی سے ادا کرے۔اور یہ نہ ہو کہ ہر ایک اپنا کام چھوڑ کر دوسروں کے کام میں اُلجھ جائے اور اس سے اپنا کام اور ذمہ داری بھی رہ جائے۔زندمان ایک سیمینار کرانے جا رہا ہے میٹنگ میں اس پر بات کی گئی۔میمبروں سے اس متعلق رائے لی گئی۔زندمان بہت جلد اس بات کا اعلان کرے گا کہ سیمینار کہاں اور کس مقام پر منعقد کیا جائے۔میٹنگ میں یہ بات بھی زیر غور لائی گئی کہ زندمان میں نئے میمبر اور وولنٹرز کیسے شامل کیے جائیں اور اس کا طریقے کار کیا ہو۔اس کے متعلق چئیر پرسن حانی بلوچ کا کہنا تھا کہ زندمان کو پورے ملک سے میمبرز اور وولنٹرز شمولیت کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ اس پر سب سے پہلے زندمان کراچی چیپٹر میں میمبران اور وولنٹرز کو شامل کیا جائے جو فلاح و بہبود اور سماجی کاموں میں دلچسپی رکھتے ہوں اور انسانیت کے لیے میدان عمل میں ہوں بہت جلد زندمان ایسے لوگوں کو میمبر بنا کر اپنی ٹیم میں شامل کرے گا جو انسانیت کے لیے کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں اس عمل پر کام ہو رہا ہے۔
زندمان اپنے کاموں کو نمایاں کرنے اور دوسرے اداروں تک اپنا کام پہچانے کے لیے بہت جلد ایک میگزین لانے والا ہے۔اس میگزین کا لے آؤٹ کیسا ہو۔یہ کتنے صفحات پر ہو اور اس میں مواد کیا ہو۔اس کے ایڈوٹوریل بورڈ میں کون کون شامل ہو اس پر بھی بات کی گئی۔
زندما ن ویلفئیر آرگنائزیشن بہت جلد Bullying پر ایک ایونٹ کرانے جا رہا ہے۔میٹنگ میں اس پر بھی بات ہوئی۔بجٹ ایڈ زینت بلوچ کا کہنا تھا کہ چاہے بچے ہوں یا بڑے تقریباً ہر ایک بُلنگ کا شکار ہے۔شکل و صورت سے لیکر رنگ اور زبان حتا کہ لہجے میں فرق سے بھی انسان بُلنگ کا شکار ہو رہے ہیں۔بُلنگ سے معصوم بچوں کا بچپن تباہ ہو رہا ہے اور وہ گھروں میں قید ہو کر رہے گئے ہیں ان سے بچپن چھین لیا گیا ہے بچے گھروں سے باہر نہیں نکلتے،وہ کسی کھیل کود میں حصہ نہیں لیتے وہ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اس لیے زندمان یہ چاہتا ہے کہ وہ عام لوگوں میں بُلنگ کے حوالے سے آگہی پیدا کرے۔میٹنگ میں زندمان کراچی چیپٹر کے میمبروں اور وولنٹرز کو باقائدہ اب عہدوں سے نوازہ گیا ہے جس میں نورین کو وائس چئیرپرسن، زینت بلوچ کو بجٹ ایڈ، ہما رانی ایونٹ ڈائریکٹر، سمیرا اسلم کو ڈیکور مینیجر, صابرہ گل اور ایمن کو سوشل میڈیا مینیجر، شہداد والینٹیرز ایڈ، توفیق میر اور نوروز فوٹوگرافر ایڈ، فرمان گولو والینٹیرز ایڈ اور منصور ایونٹ مینیجر(انٹیریر سندھ چیپٹرز)، ڈاکٹر بختاور بدل ایونٹ مینیجر (بلوچستان چیپٹرز)، نوراللہ بزنجو (میڈیا مینیجر ) ، انیلا، زویا، سونیا (مشاورتی ٹیم)۔
آخر میں چئیر پرسن حانی بلوچ نے میٹنگ میں شرکت پر تمام میمبروں اور وولنٹرز کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تمام میمبران اور وولنٹرز جن کو سماجی کاموں پر زندمان کی طرف سے عہدوں سے نوازا گیا یہ اپنی پوری محنت اور نیت سے انسانیت کی خدمت کریں گے اور فلاح کے کاموں میں پیش پیش ہونگے۔

Share.

Leave A Reply