وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں کمیٹی ترامیم پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے پیکا آرڈیننس ترمیمی مسودے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ترمیمی مسودہ ایوان میں لایا جائے گا۔

وزیر اعظم نے اداروں کے سربراہان کو اضافی چارج دینے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ مستقل تعیناتیاں کر کے اضافی چارج کا مسئلہ فوری ختم کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاسکو کے گندم خریداری کے ہدف میں 4 لاکھ میٹرک ٹن اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف 14 سے 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا گیا۔

پاور سیکٹر کے لیے 127 ارب 50 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آزاد کشمیر میں بجلی ٹیرف کا فرق ختم کرنے، بقایا جات کے لیے 55 ارب روپے بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

Share.

Leave A Reply