غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو 3 سال قید کی سزا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور احمد کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ظہور احمد کے خلاف کے خلاف الزام ثابت غیر ملکی سفیر کو خفیہ دستاویزات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔

آفیشل سیکرٹ کی خصوصی عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیس اہلکار کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد ظہور احمد کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔

اے ایس آئی ظہور احمد کے خلاف 13دسمبر 2021 کو فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) تھانے میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ پولیس ملازم غیر ملکی سفارتکار سے ملاقات کی پلاننگ کررہاتھا، پولیس ملازم ملکی سلامتی سے متعلق معلومات اور دستاویزات غیر ملکی ایجنٹ کے حوالہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

ظہوراحمدکی 22 جنوری 2022کو ضمانت منظور کی گئی تھی۔

Share.

Leave A Reply