سپریم کورٹ کےسابق جج جسٹس مشیر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت

Pinterest LinkedIn Tumblr +

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، اپنے فیصلے سے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

سابق جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام خط میں لکھا ہے کہ اللہ نے انھیں ان کی حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے، ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی، اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ وہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتے ہیں۔

اس سے قبل، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کی تقرری کے لیے 4 ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کیے تھے، ان ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم کا نام بھی شامل تھا، دیگر ججز میں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔

Share.

Leave A Reply