کراچی میں 29 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی میں 29 جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ بھارتی گجرات پر موجود ہے، مون سون ہوائیں 29 جولائی سے سندھ میں داخل ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 29 جولائی کی دوپہر یا رات سے کراچی میں بارشوں کا امکان ہے، اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گا، 3 اگست کے بعد ایک اور سسٹم شہر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متوقع بارشوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی جائے گی۔

Share.

Leave A Reply