حکومت خیبرپختونخوا کا ملازمتوں میں پولیس شہدا کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

حکومت خیبرپختونخوا نے محکمہ پولیس کی ملازمتوں میں شہدا کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون میں ترمیم تیار کرلی۔

خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر سلیم بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پولیس ایکٹ میں بھرتیوں کے لیے ترمیمی مسودہ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

ترمیم میں ملازمتوں میں شہدا کا کوٹہ پانچ فیصد سے بڑھا کر 12٫5 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کی بھرتیوں کے طریقہ کار بھی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اے ایس آئی کی بھرتی کے لیے 50 فیصد کوٹہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کےلیے مختص ہوگا، 25 فیصد کوٹے پر گریجویٹ کانسٹیبلز و ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی پوسٹ پر ترقی دی جائےگی۔

اس کے علاوہ ساڑھے 12 فیصد کوٹے پر شہدا کے بچوں کو ملازمتیں دی جائیں گی اور ساڑھے 12 فیصد کوٹے پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

اسمبلی اجلاس میں باجوڑ سے نو منتخب رکن نثار باز نے حلف اُٹھا لیا، نثار باز اے این پی کے ٹکٹ سے حلقہ پی کے 22 پر ضمنی انتخاب جیتے ہیں۔۔

اے این پی کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد نثار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رکن صوبائی اسمبلی منتخب کرنے پر حلقے کے عوام کا بے حد شکرگزار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بار انتخابات سےقبل ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا، پختون قوم کو تین مسائل کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں بے امنی کا مسئلہ درپیش ہے، گذشتہ سال سےاب تک 99 فیصد بدامنی کے واقعات رونما ہوئے۔

Share.

Leave A Reply