کراچی چیمبر نے اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔
صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصد کی کمی ناکافی ہے، تاجر برادری شرح سود میں خاطر خواہ کمی دیکھنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود میں 300 سے 500 بیسز پوائنٹس کی کمی ہونی چاہیے تھی۔
صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ مہنگائی میں کمی حکومتی انتظامی اقدامات سے ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری سود کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر دیکھنا چاہتی ہے۔
صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سخت مانیٹری پالیسی سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔