کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں مسلح تصادم کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دوسرے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیفینس خیابان نشاط میں مسلح تصادم کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے گرفتار ملزم سردار علی حیدر بگٹی کو چار اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس کے علاوہ مقدمے میں گرفتار دوسرے ملزم قائم بگٹی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کے علاقے خیابان نشاط میں مسلح تصادم کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دوسرے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈیفینس خیابان نشاط میں مسلح تصادم کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار ملزم سردار علی حیدر بگٹی کو چار اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس کے علاوہ مقدمے میں گرفتار دوسرے ملزم قائم بگٹی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے کمرشل ایریا میں بگٹی قبیلے کے دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا تھا کہ فہد بگٹی اور علی حیدر بگٹی کی قیادت میں دو گروپوں کے درمیان خیابان نشاط پر علی حیدر کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مرنے والوں میں 50 سالہ فہد احمد نواز بگٹی بھی شامل تھے جو مقتول بلوچ سردار نواب اکبر خان بگٹی کے بھتیجے تھے۔
دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی ہے اور ملزمان کے خلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج ہے۔