ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کےالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سےضبط کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجا، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بیرون ملک موجود سازشی وانتشاری ٹولے کا ایک اور اہم کارندہ بے نقاب ہوگیا، اکبر حسین 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکسا رہا تھا۔

کچھ بیرون ملک کردار خود ساختہ اور من گھڑت جھوٹ پھیلا کر پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن اداروں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں، ان عناصر کے میں اکبر حسین نامی شخص بھی شامل ہے۔

اکبر حسین نے 9 مئی واقعات کے دوران عوام کو انتشار اور شر پسندی پر اکساتے ہوئے ملک دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا، اکبر حسین بیرون ملک بیٹھ کر مسلسل پاک فوج کے خلاف جھوٹا اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین ماضی میں فوج کا حصہ رہ چکا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد مُلک دشمن عناصر کی ایما پر اکبر حسین اپنے ہی ملک کے خلاف کھڑا ہوگیا، وہ پاک فوج کا نام استعمال کرکے فارن فنڈنگ بھی حاصل کرتا رہا ہے۔

اکبر حسین کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر خیبر پختونخواہ میں بد امنی اور سول وار کی جھوٹی خبریں شیئر کی جاتی رہی ہیں، ان کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کا الزام بھی فوج پر لگا دیا جاتا ہے، یہ شرپسند ملک دشمنی میں اس حد تک گر چکے ہیںکہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈوں کو بھی شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اکبر حسین پر غداری اور فارن فنڈنگ پر کام کرنے کے الزامات بے شمار شواہد اور ثبوتوں سے ثابت ہوچکے ہیں، اکبر حسین کو عوام، فوج کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزا سنائی جانی چاہیے، اکبر حسین کو بغاوت، دہشت گردی، تشدد پر اکسانے کی پاداش میں مفرور قرار دیتے ہوئے ملک دشمنی پر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

Share.

Leave A Reply