پشاور: رہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑا، کامران بنگش کرپشن کیس میں بری الذمہ قرار

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پشاور کی انسداد کرپشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں و اراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں بری الذمہ قرار دے دیا اور تیمور جھگڑا، کامران بنگش، آصف خان، محمود جان اور فضل الہٰی کے نام خانہ دو میں شامل کر لیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد کرپشن عدالت پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں و اراکین اسمبلی تیمور جھگڑا، کامران بنگش، آصف خان، محمود جان اور فضل الہٰی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد کرپشن عدالت کے جج صلاح الدین نے سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں و اراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں بری الذمہ قرار دے دیا۔

عدالت نے تیمور جھگڑا، کامران بنگش، آصف خان، محمود جان اور فضل الہٰی کے نام خانہ دو میں شامل کر لیے۔

بری الزمہ قرار پانے کے بعد سب نے عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔

محکمہ انسداد بدعنوانی کے مطابق ان سب رہنماؤں پر مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام تھا۔

Share.

Leave A Reply