سکھر میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں ملزم نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم اعجاز شیخ نے باتھ روم میں چادر سے پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
ملزم کو ایک خاتون کی برہنہ تصاویر بنانے کے الزام میں لاڑکانہ سےگرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف خاتون کے شوہر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی اور اپنے خاندان کی بدنامی کی وجہ سے خودکشی کی۔
ملزم گرفتاری کے وقت سے سخت ذہنی اذیت میں مبتلا تھا اور جسمانی ریمانڈ پر تھا۔