نئی نسل میں کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے، تحقیق

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک صدی قبل پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے نئی نسل میں تیزی سے کینسر پھیل رہا ہے اور دنیا بھر کے نوجوان خصوصی طور پر 17 اقسام کے کینسر کا شکار ہو رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی اور کینیڈین ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق کے دوران دو کروڑ 30 لاکھ کینسر کے شکار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

ماہرین نے تحقیق کے دوران کینسر سے ہلاک ہونے والے 70 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا اور ان تمام افراد کی عمریں 25 سے 84 سال کے درمیان تھیں۔

ماہرین نے امریکا اور کینیڈا سمیت خطے کے دیگر ممالک سے کینسر مریضوں کا ڈیٹا لیا اور دیکھا کہ کس دہائی میں پیدا ہونے افراد میں کینسر کی شرح زیادہ تھی اور ان میں کون سی اقسام کے کینسر زیادہ تھے؟

ماہرین نے 1920 سے لے کر 1990 تک پیدا ہونے والے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ماضی کے مقابلے 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد میں کینسر کی 17 اقسام زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

نتائج سے حیران کن بات معلوم ہوئی کہ ماضی کے مقابلے 1990 کی دہائی میں ہیدا ہونے والی لڑکیوں میں رحم مادر (بچے دانی) کے کینسر میں 169 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین نے پایا کہ ماضی میں بھی 30 سے 40 سال کی درمیان کے عمر میں ہی افراد کی صحت پر بڑا اثر پڑتا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہے لیکن نئی نسل کے افراد میں یہ تبدیلی خطرناک بن چکی ہے۔

نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد میں 1950 اور 1955 تک پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے 34 اقسام کی کینسر تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ 17 اقسام کی کینسر انتہائی تیز ہوچکی ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے نوجوان افراد میں زیادہ تر پیٹ کی مختلف اقسام کی کینسر ہوتی ہے، جس میں آنتوں، جگر، معدے، گردوں اور پھیپھڑوں سمیت دیگر اقسام شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ نئی نسل میں کینسر تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے لیکن بظاہر ماحولیاتی تبدیلی اور طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ساتھ ہی ماہرین نے کہا کہ طرز زندگی تبدیل ہونے سے کم عمری میں ہی لوگ موٹاپے کا شکار بن رہے جب کہ ان کی غذا بھی ناقص ہوچکی ہے جو کہ کینسر کے بڑھنے کی ممکنہ وجوہات ہیں۔

ماہرین کے مطابق کینسر کے تیزی سے پھیلنے اور سامنے آنے کی ایک وجہ طبی سہولیات بھی ہیں اور لوگ تھوڑا سا مسئلہ ہونے پر بھی چیک اپ کرواتے ہیں، جس وجہ سے بیماریاں سامنے آ رہی ہیں اور کینسر بھی اسی وجہ سے تیزی سے پھیلتا محسوس ہوتا ہے۔

Share.

Leave A Reply