صوبہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے اور سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ساتھ ساتھ سیکشن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ سمیت متعدد محکموں میں افسران کو عہدے سے ہٹا کر تبادلہ کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کو عہدے سے ہٹا کر 4 ماہ کی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے اور وہ واپسی پر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کریں گے۔

کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن نادیہ ثاقب کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب لگا دیا گیا۔

اسی طرح چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب ناصر اقبال ملک کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ محمد مسعود انور کو اس عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ثاقب علی عقیل سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب اور عظمت محمود خان کو سیکریٹری اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب تعینات کردیا گیا۔

پنجاب کے سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اقبال حسین کا تبادلہ کر کے جاوید اختر محمود کو یہ عہدہ تفویض کردیا گیا جبکہ اسپیشل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر کو سیکریٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

اسی طرح ظہور حسین کو ممبر جوڈیشل تھری بورڈ آف ریونیو پنجاب اور محمد جہانزیب کو کمشنر سرگودھا ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شوزیب سعید کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ محمد علی کو کمشنر پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

Share.

Leave A Reply