تھائی عدالت نے وزیر اعظم کو کابینہ میں سزا یافتہ وکیل کی تقرری پر برطرف کر دیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے وزیر اعظم سریتھا تھاویسن کو اپنی کابینہ میں ایک سزا یافتہ سابق وکیل کی تقرری پر برطرف کر دیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ وزیر اعظم سریتھا نے ’اخلاقی اقدار‘ اور مُلکی قوانین سے انحراف کیا ہے۔

ایک سال سے بھی کم عرصے سے اقتدار میں رہنے والی 62 سالہ سریتھا 16 سال میں تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم بنے جنھیں اب عدالت نے اُن کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

جب تک تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے اجلاس نہیں بلاتی اس وقت تک ان کی جگہ عبوری رہنما مقرر کیا جائے گا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سزا یافتہ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنی ایمانداری پر اور جو قدم میں نے اُٹھایا اُس پر پورا اعتماد ہے۔۔۔تاہم اُن کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے لیکن میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں اس فیصلے سے متفق نہیں ہوں۔ عدالت کا فیصلہ حتمی ہے اور اس کے خلاف اپیل نہیں کی جا سکتی۔

* بنکاک مظاہرے: تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافد کر دی

* سعودی عرب اور تھائی لینڈ میں نیلے ہیرے کی چوری کے بعد منقطع ہونے والے سفارتی تعلقات 33 برس بعد بحال

سابق وزیر اعظم سریتھا کی برطرفی کا مطلب یہ ہے کہ وہ اب تھائی لینڈ میں بہت سی دوسری جماعتوں اور انتظامیہ کی راہ پر چل پڑے ہیں جو ملک کی آئینی عدالت کے غیر متناسب اختیارات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

تھائی لینڈ کی سیاست اخلاقیات کی کوئی زیادہ اہمیت نہیں ہے۔ تھائی لینڈ میں رشوت خوری عام ہے اور ماضی میں زیادہ اس سے بھی زیادہ سنگین سزاؤں والے سیاستدانوں اور وزرا حکومتی امور سر انجام دیتے رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے خلاف عدالتی فیصلے کو زیادہ تر تھائی لوگ ایک سیاسی فیصلے قرار دے رہے ہیں۔

مئی میں عدالت نے تقریبا 40 سینیٹرز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور کی تھی جس میں وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بدھ کے روز نو ججوں میں سے پانچ ججوں نے فیصلہ سنایا کہ وزیر اعظم سریتھا نے اپنی کابینہ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث اور ایک سزا یافتہ وکیل کی تقرری کرکے اپنے عہدے کی اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، حالانکہ انھوں نے صرف 19 دن بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

سریتھا گزشتہ برس اگست میں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم بنے تھے جس کے بعد تھائی لینڈ میں نو سال سے جاری فوجی حکومتوں کا خاتمہ ہو گیا تھا۔

Share.

Leave A Reply