لاہور: میو ہسپتال میں خلاف ضابطہ ریٹائرڈ ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پنجاب کے دارالحکومت کے میو ہسپتال کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ میں مرکز صحت میں غیر قانونی ریٹائرڈ ملازمین کی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میو ہسپتال میں بغیر اشتہار کے بھرتیوں پر لاکھوں روپے تنخواہوں کی مدمیں دیے گئے۔

اس میں کہا گیا کہ 2021 اور 2022 میں شرائط و ضوابط اور طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریٹائرڈ افسران کی تقرری کی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں اعتراض اٹھایا گیا کہ غیر قانونی تعینات کیے گئے ملازمین کو ہسپتال کی رسیدوں کے ذریعے ادائیگی کی گئی جب کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ایسے افرادی کی تقرری کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے تھے۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کی بجائے انہیں مناواں ہسپتال تعینات کر رکھا ہے۔

Share.

Leave A Reply