جسٹس محمد اعجاز سواتی کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جسٹس محمد اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی اطلاق 24 اگست سے ہوگا۔
جسٹس اعجاز سواتی کی تعیناتی چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ہاشم خان کاکڑ کےغیر ملکی دورے کی مدت کے لیے ہو گی۔
جسٹس محمد اعجاز سواتی بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج ہیں۔