ممکنہ تیز بارشیں؛ کراچی کے ضلع وسطی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

ممکنہ تیز بارشیں؛ کراچی کے ضلع وسطی میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کراچی میں کل ضلع وسطی کے تمام نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ کراچی کے دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرزچھٹی سے متعلق فی الحال فیصلہ نہ کرسکے۔

حیدرآباد میں بارش کی پیشگوئی کے باعث جمعرات کو اسکولزمیں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے بچوں کی حفاظت کے تحت چھٹی کا اعلان کیا۔

ڈپٹی کمشنرمٹیاری اور ڈی سی میرپورخاص نے بھی کل ضلع بھرمیں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تیزبارشوں کے پیش نظر کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ہنگامی صورتحال میں اسکولزکی تعطیل کافیصلہ ضلعی انتظامیہ کریگی، اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سندھ نے ممکنہ سیلاب کے اقدامات کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوخط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ڈی سیزسیلابی صورتحال میں محکمہ تعلیم کےضلعی دفترکےساتھ رابطےمیں رہیں۔ ڈی سیزضلعی تعلیمی دفترکےساتھ مشاورت کےبعدتعطیل کافیصلہ کرسکتےہیں۔

Share.

Leave A Reply