راجہ مدثر کی وائف کا ویڈیو پیغام سب لوگ اس کے لیے آواز اٹھائیں

Pinterest LinkedIn Tumblr +

راجہ مدثر خان عمر 28 سال،LLB فائنل سال کا طالب علم ہے. جوکہ 15 مارچ 2024 کی شام رات 8 بجے مظفرآباد سے لاپتہ ہو گیا تھا. بقول راجہ مدثر کے بھائی رات 10 بجے تمام فیملی والوں کو میسج کیا گیا کہ میں 5 دنوں کے لیے کسی کام سے جا رہا ہوں لہذا کوئی بھی پریشان نہ ہو اور اس دوران مجھ سے رابطہ نہ کیا جائے میں واپس آ کر خود رابطہ کرو گا ۔چار دنوں بعد دوبارہ اس کی بیوی کو واٹس ایپ پر ایک میسج موصول ہوا کہ مجھے 3 سے 4 دن مذید لگ جائے گے پریشان نہیں ہونا اور گھر والوں کو ہینڈل کرنا. ہمیں محسوس ہوا کہ راجہ مدثر کسی کے کنٹرول میں ہے وہ صرف ایک میسج کرتا تھا باقی کسی میسج کا جواب نہیں دیتا تھا. آج 5 ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ابھی تک بھائی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا. کبھی کبھی واٹس ایپ پر میسج ملتے ہیں لیکن کوئی جواب نہیں ملا. اس کی بیوی ذہنی مریض بن چکی ہے. ماں باپ شدید پریشان ہیں. ماں رات کو سوئے اور سو کر جاگتے پوچھتے ہیں میرا مدثر آیا ہے. اس سلسلے میںآج 29 اگست کو پریس کلب مظفرآباد میں ایک احتجاج کی کال دی گئی ہےاور 30 اگست بزور جمعہ اسلام ڈی چوک میں Defance of human rights کے پروگرام میں ان کی بازیابی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آزاد کشمیر کے کو آرڈینیٹر راجہ منیر احمد نے کہا ہے کہ راجہ مدثر خان کی بازیابی کے لیے بسپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس بھی درج کیا جائے گا. تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اس پوسٹ کو شئیر کریں
اداروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد راجہ مدثر کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں.

Share.

Leave A Reply