یوکرین کو امریکا کے دیے ہوئے 6 میں سے ایک 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

یوکرین میں امریکا کا دیا ہوا ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، یوکرینی فوج نے ایف 16 طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا، ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے اور دشمن کے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا جب رابطہ منقطع ہوا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں لگتا، وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی ہوسکتی ہے۔

یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے یوکرینی پائلٹوں کے زیر استعمال ہونے کا بتایا تھا۔

Share.

Leave A Reply