وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کوپاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق نیسپاک کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے لے کر کابینہ ڈویژن کو دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر خود ہیں۔
رولز آف بزنس 1973 کے رول تھری میں ترمیم کرکے نیسپاک کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا گیا۔
نیسپاک کے تمام اثاثے اور واجبات بھی کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔