سینٹرل جیل میں تعینات پولیس اہلکار اپنے بچے فروخت کرنے کے لیے کراچی پریس کلب پہنچ گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اہلکار وحید نے الزام عائد کیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ لانڈھی سے سینٹرل جیل تبادلہ کردیا گیا ہے، تین ماہ سے تنخواہ بند کردی گئی ہے اور سرکاری رہائش بھی خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس رقم نہیں ہے جس وجہ وہ 9 میں سے 4 بچے فروخت کر رہے ہیں۔
سپاہی وحید نے سپریم کورٹ اور اعلیٰ افسران سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔