پشاور: پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین کا ضلعی ایجوکیشن آفس پر دھاوا، عملے پر تشدد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحصیل چیئرمین نے اپنے حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر ساتھیوں سمیت ضلعی ایجوکیشن افسر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔

 تحصیل چیئرمین متھرا انعام اللہ نے ساتھیوں سمیت حملہ کرکے ڈی ای او آفس کے شیشے توڑے اور فرنیچر کو نقصان پہنچایا، حملے کے دوران انہوں نے عملے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

تحصیل چیئرمین نے حملہ حامی ملازم کا تبادلہ کرنے پر کیا۔

ضلعی ایجوکیشن آفس نے کہا ہےکہ انعام اللہ نے حملہ کر کے کارسرکار میں مداخلت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم محکمہ تعلیم کی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

Share.

Leave A Reply