Thursday, September 19

پاکستان: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.32 روپے کمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد ان کی نئی قیمتیں علی الترتیب 169.62 روپے فی لیٹر اور 154.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

Share.

Leave A Reply