آئی ڈی پیز کے دھرنے کے باعث پاک۔افغان سرحد پر طورخم شاہراہ 12 دن سے بند

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پاک ۔ افغان سرحد پر طورخم شاہراہ آئی ڈی پیز کے دھرنے کے باعث گزشتہ 12 دن سے بند ہے جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور یومیہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

 بھگیاڑی کے مقام پر پاک افغان شاہراہ آج 12ویں روز بھی احتجاجاً بند رہی اور کوکی خیل تیراہ کے آئی ڈی پیز اپنے آبائی گاؤں راجگل جانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

مظاہرین نے کہاکہ حکومت تیراہ راجگل متاثرین کو باعزت واپسی کی اجازت دے۔

پاک افغان شاہراہ کی بندش سے قومی خزانے کو یومیہ کروڑوں روپے نقصان ہورہا ہے اور شاہراہ کی بندش سے پریشان ٹرانسپورٹرز و تاجروں نے حکومت سے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے اپیل کی ہے۔

لنڈی کوتل عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیراہ کوکی خیل متاثرین کے جائز مطالبات حل کر کے ان کی واپسی کا اعلان کیا جائے۔

Share.

Leave A Reply