صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں رنگ لے آئیں۔
مولانا فضل الرحمان حکومت سے تعاون پر تیار ہوگئے، کہا کہ فارم 45 کی ہو یا فارم 47 کی، اب یہی حکومت ہے، اسی سے کام لینا ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد کا گھنٹہ گھر اور امرت دھارا بننے سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، سیاسی لوگ مسائل حل کرسکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن وطن کو ضرورت پڑی تو ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ پچھلے ہفتے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے مولانا فضل الرحمان انتشاری ٹولے کی سیاست مسترد کردیں گے، حکومت کوشش کرے گی کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور ہوں۔