پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔

Share.

Leave A Reply