ٹائم میگزین کی ”اے آئی 100“ فہرست میں انیل کپور بھی شامل

Pinterest LinkedIn Tumblr +

معروف امریکی میگزین ٹائم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کوششیں کرنے والے افراد کی فہرست دوسرے سال بھی شائع کردی۔

ٹائم میگزین نے گزشتہ سال پہلی بار اینٹی اے آئی 100 فہرست جاری کی تھی، جس میں ان افراد کو شامل کیا گیا تھا جو کہ مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کے روکنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔

اس بار میگزین نے دوسری فہرست جاری کی ہے، جس میں گوگل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) سندر پچائی سمیت میٹا کے مالک مارک زکربرگ بھی شامل ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مختلف سرکاری اداروں کے سربراہ بھی شامل ہیں جب کہ فہرست میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی اداروں کے ملازمین، سربراہوں سمیت اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جدوجہد کرنے والے کارکنان بھی شامل ہیں۔

فہرست میں اوپن چیٹ اے آئی کے بانی سمیت اسی کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں کے نام بھی شامل ہیں۔

”ٹائم 100 اے آئی“ کی فہرست میں بولی وڈ کے واحد اداکار انیل کپور کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ اس میں ہولی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جانسن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں دونوں اداکاروں کو ان کی جانب سے اے آئی کے غلط استعمال کے لیے قانونی جنگ لڑنے پر شامل کیا گیا ہے۔

اسکارلیٹ جانسن نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا کیوں کہ مذکورہ اے آئی کمپنی نے اداکارہ کی آواز کو اپنا حصہ بنایا تھا۔

https://www.instagram.com/time/?utm_source=ig_embed&ig_rid=395c703c-4fb7-4e01-a99b-b5989c1f0b03

اداکارہ نے مقدمے سے قبل اوپن اے آئی کو کہا تھا کہ ان کی آواز کی نقل کو ہٹایا جائے، دوسری صورت میں وہ کمپنی کے خلاف مقدمہ کرے گی۔

اداکارہ نے مقدمہ کیا کہ کمپنی نے پہلے ان سے آواز ریکارڈ کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن انکار کے بعد ان سے ملتی جلتی آواز بنائی گئی، جس سے وہ پریشان ہیں اور عدالت نے اداکارہ کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

اسی طرح انیل کپور نے بھی اے آئی کےغلط استعمال کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور تحفظ مانگا تھا کہ ان کا نام، آواز، تصاویر اور ویڈیوز کو ان کی اجازت کے بغیر کسی بھی اے آئی پلیٹ فارم پر استعمال نہ کیا جائے اور عدالت نے ان کے حق میں بھی فیصلہ دیا تھا۔

انیل کپور اور اسکارلیٹ جانسن کو ان کی جانب سے اے آئی کے غلط استعمال کو روکنے کی جدوجہد پر ٹائم میگزین نے اپنی فہرست کا حصہ بنایا۔

https://www.instagram.com/anilskapoor/?utm_source=ig_embed&ig_rid=56c21526-5266-4a8b-acc4-693ff0b8bd85

Share.

Leave A Reply