گندم، چینی سمیت اہم اجناس کی 50 فیصد برآمدات گوادر بندرگاہ سے کرنے کی منظوری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

وفاقی کابینہ نے گندم، چینی اور کھاد سمیت دیگر اہم اجناس کی 50فیصد برآمدات گوادر بندرگاہ سے کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی برآمد کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ نے چینی کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ، گنے کے کاشتکاروں کو ملنے والے معاوضے اور قیمتیں کنٹرول میں رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کابینہ نے گندم، چینی اور کھاد کی 50 فیصد برآمدات گوادر پورٹ سے کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ سے برآمدات اور درآمدات کی سہ ماہی رپورٹ کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس کے دوران کورنگی فش ہاربر اتھارٹی کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈریپ محمد یعقوب کی بطور فیڈرل انسپکٹر ڈرگ بلوچستان تعیناتی کے ساتھ ساتھ پلاننگ کمیشن کے ارکان کی اوپن مارکیٹ سے تعیناتی کی کابینہ کی قرارداد میں ترمیم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

ترمیم کے تحت پلاننگ کمیشن کے ارکان کو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر تعینات کیا جائے گا۔

Share.

Leave A Reply