کراچی رپورٹ (سلام الدین نعمان علی) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی سے ٹرانس جینڈر رہنما شہزادی
رائے کی ملاقات
کمیونٹی کو درپیش مسائل، قانونی معاونت اور پالیسی سازی میں شمولیت پر گفتگو
کراچی : صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ، شاہینہ شیر علی سے کراچی میں معروف ٹرانس جینڈر رہنما و ممبر سٹی کونسل شہزادی رائے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو درپیش سماجی، معاشی و قانونی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹرانس جینڈر افراد کو باوقار زندگی فراہم کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ترقی نسواں سنده ایسی جامع پالیسیز تشکیل دے رہا ہے جن میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی تاکہ انہیں تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ کے یکساں مواقع میسر آئیں۔
شہزادی رائے نے سنده حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات اور پالیسی سازی میں ان کی براہ راست شمولیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے قانونی معاونت، سماجی آگاہی اور مقامی سطح پر تربیتی پروگرامز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے بین المحکماتی تعاون، آگاہی مہمات اور باہمی روابط کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا
کراچی رپورٹ (سلام الدین نعمان علی) صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی سے ٹرانس جینڈر رہنما شہزادی رائے کی ملاقات
Share.