‏تصویر میں نظر آنے والی یہ جلی ہوئی لاش کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ ایک بے حس معاشرے کی لاش ہے

Pinterest LinkedIn Tumblr +

‏تصویر میں نظر آنے والی یہ جلی ہوئی لاش کسی ایک فرد کی نہیں، بلکہ ایک بے حس معاشرے کی لاش ہے جو اپنے لیے ایسا نظام تشکیل دینے میں ناکام رہا جو تین کروڑ انسانوں کے اس شہر کو چلانے کے قابل ہو۔ کل رات گل پلازہ، کراچی میں لگنے والی آگ میں پانچ افراد جان سے گئے۔ اس سانحے کی ذمہ داری صرف ایک بے حس حکومت اور فرسودہ نظام پر ہی نہیں، بلکہ خود اس معاشرے پر بھی عائد ہوتی ہے۔

‏یہ معاشرہ دراصل بے سمت لوگوں کا ایک ہجوم ہے جو ایسے شہر میں رہتا ہے جو یتیم ہے اور جس کے کئی باپ ہیں; میئر، لوکل گورنمنٹ منسٹر، کنٹونمنٹ بورڈز کے سربراہان اور ٹاؤن ناظمین۔ کہنے کو تو یہ شہر صوبے کا دارالحکومت اور ملک کا معاشی مرکز ہے، مگر نہ صوبے کو اس کی فکر ہے اور نہ ہی مرکز کو اس کا خیال

میں یہ کس کے نام لکھوں جو الم گزر رہے ہیں
مرے شہر جل رہے ہیں مرے لوگ مر رہے ہیں۔

Share.

Leave A Reply