جامعہ کراچی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اسماعیل راہو

Pinterest LinkedIn Tumblr +

جامعہ کراچی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، اسماعیل راہو

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل راہو نے جامعہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، اگر جامعہ کی سیکیورٹی میں کوتاہی ہے تو اسکا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے الرٹ موجود تھا، ریجنرز کی سیکیورٹی بھی ہمراہ تھی، تحقیقات ہو رہی ہیں، سیکیورٹی فراہم کی ہوئی تھی، 55 سی سی ٹی وی کیمرے کام کر رہے ہیں، جامعہ کراچی کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، میٹل ڈیٹیکٹر بھی لگائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں رکشہ کیسے آیا؟ تحقیقات ہو رہی ہیں، طلباء کی ویریفیکیشن کے عمل کو شروع کریں گے، دیگر جامعات کی سیکیورٹی ایس او پیز پر ایک بار پھر نظر ثانی کر رہے ہیں، خود کش بمبار جامعہ کراچی کی طلبہ ہے یا نہیں اس بارے میں ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ 8 چینی اساتذہ جامعہ کراچی میں رہتے ہیں ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا۔

Share.

Leave A Reply