مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، نور الحق قادری

Pinterest LinkedIn Tumblr +

مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، نور الحق قادری

نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری نے مسجد نبویؐ واقعے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ کوئی پری پلان نہیں تھا، یہ صرف اظہار غصہ تھا

.نور الحق قادری نے کہا کہ مسجد نبویؐ واقعے پر ہم شرمندہ ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا

پی ٹی آئی کے رہنماء نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ حج اور عمرے پر جانے والوں کی تربیت پر ہمیں توجہ دینی چاہیے، سیاسی دباؤ کو نیچے لانے کیلئے سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔

دوسری جانب مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی عرب کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر کچھ  افراد  کو حراست  میں لینے کی کارروائی کی  گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق یہ گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ  پیش آیا جس میں کچھ افراد  نے چور چور کےنعرے لگائے  جب کہ اس نعرے بازی  میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق  مشیر صاحبزادہ  جہانگیر بھی پیش  پیش تھے۔

Share.

Leave A Reply