عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی بند ہونی چاہیے، سراج الحق

Pinterest LinkedIn Tumblr +

عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی بند ہونی چاہیے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی بند ہونی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ پر قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو خبردار کرتے ہیں اللہ اور اس رسولؐ کے ساتھ سود کی شکل جنگ ختم کرے ورنہ جماعت اسلامی حکمرانوں کے خلاف بھی جنگ کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر حکومت اسلامی معیشت اپناتی ہے، تو ہم ہر طرح سے ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی بند ہونی چاہیے، یقین دلاتا ہوں ربا کی لعنت ختم ہوگی تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ74برسوں سے مسلط حکمرانوں نے قوم کو ورلڈ بنک آئی اور آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی معیشت نافذ ہو گئی تو زکوٰۃ دینے والوں کی تعداد کروڑوں تک پہنچ سکتی ہے۔

Share.

Leave A Reply