او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس

Pinterest LinkedIn Tumblr +

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا صورتحال پرغور کیا گیا اور رفح پر ممکنہ اسرائیلی زمینی حملے اور فلسطینیوں کی حالت زار پرغور کیا گیا۔

اوآئی سی میں پاکستان کے مستقل مندوب محمد فواد شیر نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور پاکستانی مندوب نے فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی فوری فراہمی پرزور دیا۔

پاکستانی مندوب محمد فواد نے کہا کہ او آئی سی کا قیام مسئلہ فلسطین کے پس منظر میں ہی عمل میں آیا تھا۔

پاکستان کا فوری جنگ بندی کے لیے اوآئی سی کور گروپ تشکیل دینےاور اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیےکمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی مندوب محمد فواد نے مزید کہا کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنانے کے لیےکوششیں تیز کی جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین کاحل آزاد اور خودمختار فلسطین کے قیام میں ہے۔

Share.

Leave A Reply