سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران مقرر

Pinterest LinkedIn Tumblr +

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےسینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران مقرر کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتخابات کیلئے پولنگ تین اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

سندھ اور پنجاب سے 12،12 اور اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔ علاوہ ازیں سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ پنجاب،سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے، تاہم خیبرپختوانخوا و بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

Share.

Leave A Reply