آئی جی سندھ پولیس کا کابینہ کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

Pinterest LinkedIn Tumblr +

آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار کی جانب سے کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار نے سندھ کابینہ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم ہر صورت کنٹرول کیا جائے.
آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مارچ میں 55 انکائونٹرز کیے، 10 کرمنل مارے گئے، 61 زخمی ہوئے اور 176 گرفتار کیے گئے۔
آئی جی سندھ پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 62.540 کلوگرام آئس کرسٹل پکڑی گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جس تھانے کی حدود میں کرائم ہورہا ہے اُس ایس ایچ او اور ایس ایس پی کی کیا جوابداری ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک ہم ایس ایچ اوز اور ایس ایس پیز کو جوابدہ نہیں کریں گے تب تک امن و امان کی صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔

آئی جی سندھ پولیس رفعت مختار کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں اس وقت 6، شکارپور سے 9 اور کشمور سے 14 افراد اغواء ہیں جبکہ اس وقت سندھ کے اضلاع سے مجموعی طورپر 29 افراد کو اغواء کیے گئے ہیں.

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ مغویوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کریں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اغوا کے کیسز قبائلی جھگڑوں کی وجہ سے بھی بڑھے ہیں

وزیر اعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ وزیرداخلہ، آئی جی پولیس اور دیگروزراء قبائلی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

Share.

Leave A Reply