کراچی: ڈی ایچ اے میں کم عمر ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو گاڑی سے روند ڈالا

Pinterest LinkedIn Tumblr +

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے والے ایک کم عمر ڈرائیور نے پولیس کانسٹیبل کو گاڑی تلے روند کر ہلاک کردیا۔

کلفٹن پولیس کے ایس ایچ او اعظم راجپر کے مطابق سیکیورٹی پر مامور 47سالہ کانسٹیبل کامران خان ڈی ایچ اے فیز 5 میں زمزمہ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زمزمہ کمرشل کی مرکزی سڑک کے قریب پولیس کانسٹیبل سڑک عبور کررہا تھا کہ اسی دوران کم عمر ڈرائیور نے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ کانسٹیبل کامران اعلیٰ عدالت کے جج کا گن مین تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والے 17سالہ ڈرائیور حسن حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو او لیول کا طالبعلم اور نیول ہاؤسنگ سوسائٹی کا رہائشی ہے۔

جاں بحق کانسٹیبل کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Share.

Leave A Reply