کرینہ کپور کو ماہرہ خان سے پہلے فلم ’ورنہ‘ کی آفر ہوئی تھی، ہارون شاہد

Pinterest LinkedIn Tumblr +

اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش سب سے پہلے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو ہوئی تھی جسے بعد میں ماہرہ خان نے ادا کیا۔

یہ انکشاف ہارون شاہد نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کرتے ہوئے کیا ہے جس کی میزبانی نادیہ خان اور اعجاز اسلم کررہے ہیں۔

فلم ورنہ ہارون شاہدکی ڈیبیو فلم تھی، شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے متعلق سوال پر ہارون شاہد نے بتایا کہ ’2011 میں جب شعیب منصور نے فلم ’بول‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس میں عاطف اسلم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن پہلے عاطف کو شاید ٹائم مینجمنٹ کے مسائل تھے جس پر شعیب منصور نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اداکاری میں دلچسپی رکھتا ہوں جس پر میں نے انکار کردیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت میوزک کررہے تھے، اس لیے اداکاری کا انہیں شوق نہیں تھا۔

فلم ’ورنہ‘ میں کام کرنے کی آفر سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ ’جب شعیب منصور ’ورنہ‘ کی شوٹنگ کررہے تھے تو انہوں نے دوبارہ مجھ سے فلم میں اداکاری کی پیشکش کی تھی جس پر میں راضی ہوگیا اور میوزک کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا‘۔

ہارون شاہد نےبتایا کہ ’اُس وقت شعیب منصور نے مجھے اداکاری کی پیشکش کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس فلم میں کرینہ کپور بھی ہوں گی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اصل میں فلم میں مرکزی کردار سب سے پہلے کرینہ کپور کرنے والی تھیں لیکن پھر ان کی شادی ہوگئی اور پھر حاملہ ہوگئیں اور پھر ان کی جگہ ماہرہ خان کو شامل کر کیا گیا۔

سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ کی کہانی ایک ایسی خاتون کی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا ریپ کا نشانہ بناتا ہے اور وہ پھر انصاف کےلیے اپنی جدو جہد کرتی ہے۔

فلم میں یہ کردار اداکارہ ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔

Share.

Leave A Reply